18 اکتوبر 2010 - 20:30

شہداملت جعفریہ نے ملک کی بقا وسلامتی کیلئے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کیے، حسن ترابی کے قاتل گرفتار کیے جائیں، ساجد نقوی و دیگر کا شہداء کانفرنس سے خطاب۔

کراچی میں شیعہ علما کونسل سندھ کے تحت علامہ حسن ترابی و دیگر شہدا کی برسی کی مناسبت سے رضویہ سوسائٹی میں شہدا کانفرنس منعقد ہوئی جس سے علامہ ساجد علی نقوی، مولانا علی ناصر رضوی، علامہ جعفر سبحانی، مولانا علی نقوی، علامہ کامران عابدی و دیگر نے  خطاب کیا۔موصولہ رپورٹ کے مطابق علامہ ساجدعلی نقوی نے کہا کہ علامہ حسن ترابی مرحوم کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا، وہ اتحاد بین المسلمین کے داعی تھے، حسن ترابی و دیگر شہدا نے ملک کی بقا و سلامتی کیلیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے، ان شہداء نے پاکستان میں بسنے والے مسلمانوں کو بیداری کا پیغام دیا اور سامراجی سازشوں سے آگاہ کیا۔انھوں نے کہا کہ حکومت علامہ حسن ترابی و دیگر شہداء کے قاتلوں کو تاحال گرفتار نہیں کر سکی ہے جو ملت جعفریہ کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

.......

/110